بہادر خواتین اسلام

  خواتین اسلام

www.historyfinder.net

بیعت عقبہ ثانی میں شریک خاتون حضرت ام عمارہ رضی اللہ تعالی عنہا  نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ غزوہ احد اور بیعت رضوان میں بھی شرکت کی تھی ۔ حضور پاک صلی اللہ وسلم نے ” حضرت ام عمارہ ” کے شوہر اور دو بیٹوں کو اپنے اہل بیت میں شمار کیا تھا ۔ حضرت ام عمارہ کا ہاتھ جنگ یمامہ میں شہید ہوا تھا ۔ حضرت عمارہ کا اصل نام ” حضرت نصیبہ بنت کعب ” تھا . بیعت عقبہ ثانی کے 72 شرکاء میں دو خواتین شامل تھیں ۔ ” حضرت ام عمارہ ” اور ” حضرت اسماء بنت عمرو بن عری ” ۔حضور پاک صلی اللہ وسلم کی واحد چچی حضرت ام فضل زوجہ عباس رضی اللہ تعالی عنہ نے اسلام قبول کیا تھا . حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ اسلام سے قبل اپنی لونڈی حضرت لبیبہ کو بے حد مارتے پھرتے تھے جب مارتے مارتے تک جاتے تو کہتے ذرا آرام کر لو پھر مارو گا . مسلمانوں نے جب پہلی بار حبشہ کی طرف ہجرت کی تھی تو ان میں چار خواتین بھی شامل تھیں ۔ ” حضرت رقیہ رضی اللہ تعالی عنہا , حضرت سہلہ رضی اللہ تعالی عنہا , حضرت لیلیٰ رضی اللہ تعالی عنہا اور حضرت ام سلمہ زوجہ ابو سلمہ رضی اللہ تعالی عنہ ” . ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا پہلی مسلمان خاتون ہیں جنہوں نے جنگ کی قیادت کی. المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کربلا کے وقت زندہ رہنے والی واحد ام المؤمنین تھی . ” تاریخ اسلام کی پہلی شہید خاتون حضرت سمیہ رضی اللہ تعالی عنہا تھی جو اسلام کی پہلی شہید ہستی بھی تھیں ” .

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے جب مکہ سے مدینہ ہجرت کی تھی تو ان کے ساتھ ام ایمن رضی اللہ تعالی عنہا تھیں ۔ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا نکاح حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا سے ہجرت کے دوسرے سال ہوا تھا ۔ نکاح کے وقت حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کی عمر 15 سال ساڑھے 5 ماہ اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی عمر 21 سال ساڑھے 5 ماہ تھی ۔ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال کے وقت حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کی عمر تقریبا 29 سال تھی حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہہ 604ء میں پیدا ہوئی ۔ ان سے 2 صاحبزادے حضرت امام حسن رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ تھے ۔ اور دو صاحبزادیاں حضرت زینب اور ام کلثوم پیدا ہوئیں ۔ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے وفات کے چھ ماہ بعد ہی حضرت فاطمہ کا انتقال پر سات برس کی عمر میں 632ء میں ہوا . نکاح کے بعد حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کو حضور پاک صلی اللہ وسلم نے ام ایمن نامی لونڈی کے ہمراہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہا کے گھر رخصت کیا تھا ۔ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ مہر میں حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہ کو زرہ حطحی دی تھی جو کہ قیمت میں 480 درہم کی تھی ۔ یہ ذرّہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو جنگ بدر کے بعد دی تھی ۔ ” طاہرہ ، مطہرہ ، راضیہ ، ذاکیہ ، بتول ، مرضیہ اور زہرا ” یہ سب القاب حضرت فاطمہ کے ہیں ۔ بتول کی معنی ہیں ” دنیا سے قطع تعلق کرنے والی ” . حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کو بچاتے ہوئے ان کی زوجہ حضرت نائیلہ رضی اللہ تعالی عنہا کے ہاتھ کی انگلیاں کٹ گئی تھیں . حضرت زینب بنت حجش وہ خاتون ہیں جن کے دو نکاح ہوئے اور دونوں نکاحوں کے لیے اللہ تعالی نے وحی نازل فرمائی ۔ خواتین انصار میں سے سلام قبول کرنے والی پہلی خاتون حضرت کبشیہ بنت رافع تھیں ۔ غزوہ خندق میں زخمیوں کی مرہم پٹی اور علاج معالجہ کا کام حضرت رفیدہ رضی اللہ تعالی عنہا کے سپرد تھا ۔حضرت رابعہ بصری اللہ تعالی عنہا 95ھ میں پیدا ہوئیں اور 185ھ (674ء) میں وفات پائی ۔ ” ام الخیر حضرت رابعہ بصری رضی اللہ تعالی عنہا کو کہتے ہیں ” ۔ حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہا کے دو صاحبزادوں عون اور محمد نے کربلا کے میدان میں شہادت پائی تھی ۔ دنیا میں سب سے پہلے ام ایمن رضی اللہ تعالی عنہہ مسلمان ہوئیں تھیں ۔ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہہ نے 2 غزوات احد اور غزوہ خندق میں شرکت کی تھی .

Raja Arslan

0 thoughts on “بہادر خواتین اسلام”

Leave a Comment