حضرت مغیرہ بن شعبہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی کی زندگی

Table of Contents

نامور سپہ سالار مغیرہ بن شعبہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عنہ کا تعارف

تعارف :

حضرت مغیرہ بن شعبہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا تعلق قبیلہ ثقیف سے تھا ۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی والدہ کا نام اسماء بنت الافقم تھا ۔ اور وہ بن نصر بن معاویہ کے قبیلے سے تھیں ۔ حضرت مغیرہ بن معاویہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ قبیلہ ثقیف کے مشہور سردار  عروہ بن مسعود کے بھتیجے تھے ۔ طائف میں ہجرت سے کوئی بیس سال پہلے پیدا ہوئے ، اور وہی آپکی پرورش ہوئی ۔ مغیرہ مشہور بت لات کے مجاروں میں سے تھے ۔ انہوں نے قبول اسلام سے پہلے ثقیف کی ایک جماعت کے ساتھ مصر کا سفر بھی کیا تھا ۔ اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ غزوہ خندق میں اسلام قبول کیا  اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیعت رضوان میں شریک تھے ۔ اور وہاں تلوار لئے رسول پاک صلَّی اللہُ تعالٰی علیْہ واٰلِہٖ وسلَّم کی حفاظت کرنے کی سعادت بھی انہیں حاصل ہوئی ہیں ۔اسی دوران ان کے چچا عروہ بن مسعود قریش کی طرف سے رسول پاک صلَّی اللہُ تعالٰی علیْہ واٰلِہٖ وسلَّم کے ساتھ مذاکرات کرنے آئے تو بات بات میں وہ اپنا ہاتھ ان کی داڑھی مبارک تک لے جاتے تھے ۔ اور حضرت مغیرہ نے انہیں ہر بار روکا اور کہا کہ اپنے ہاتھ کو روکو ورنہ اس ہاتھ سے ہاتھ دھونا پڑے گے ۔ اس پر عروہ نے رسول پاک صلَّی اللہُ تعالٰی علیْہ واٰلِہٖ وسلَّم سے پوچھا کہ یہ بدتمیز کون ہے ؟ تو آپ صلَّی اللہُ تعالٰی علیْہ واٰلِہٖ وسلَّم نے فرمایا : کہ یہ تمہارا بھتیجا مغیرا بن شعبہ ہے ۔ پھر جب عروہ واپس قریش کے پاس پہنچا تو اُن سے کہا ” اے قریشیو ! میں بڑے بڑے بادشاہوں قیصروکسری اور نجاشی کے درباروں میں گیا ہوں مگر بخدا کہیں کسی کو اسی محبت کرتے ہوئے نہیں دیکھا جائے محمد صلَّی اللہُ تعالٰی علیْہ واٰلِہٖ وسلَّم کے ساتھی ان سے کرتے ہیں ۔ بلکہ یہ تو ان کے اشاروں پر مرتے ہیں ۔ وہ کبھی ان کا ساتھ نہیں چھوڑے گے ۔ پس تم اپنی رائے اور فیصلہ پر نظر ثانی کرلو ” ۔ 
عروہ بن مسعود کی رائے میں اور باتوں کے علاوہ مغیرہ بن شعبہ کی اس بات کو بھی خاصا اثر تھا ۔ 

اس کے بعد تمام غزوات میں رسول پاک صلَّی اللہُ تعالٰی علیْہ واٰلِہٖ وسلَّم کی کمان میں جہاد کرنے کا موقع ملا ۔ غزوہ حنین اور طائف میں بھی بھرپور حصہ لیا ۔ رسول صلَّی اللہُ تعالٰی علیْہ واٰلِہٖ وسلَّم نے انہیں اور حضرت ابو سفیان کو طائف میں میں ثقیف کے مشہور بت لات کے ڈھا دینے پر مامور فرمایا تو انہوں نے اپنے نئے عقیدہ کی بنیاد سابقہ عقیدہ  کے بت کو پاش پاش کر کے جلا دیا ۔ 

 جہاد :  

حضرت خالد بن ولید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی کمان میں فتنہ ارتداد کی سرکوبی کے لئے جنگ یمامہ میں مسیلمہ کذاب کے خلاف نمایاں حصہ لیا ۔ اسی طرح ان کی ماتحتی میں عراق میں لڑی جانے والی تمام جنگوں میں شریک رہے ، اور پھر  عراق سے شام کا رخ کیا تو یہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اسی طرح جنگ یرموک میں بڑی بہادری کے ساتھ جنگ لڑتے ہوئے ان کی آنکھ اللہ کی راہ میں کام آئی ۔ پھر ملک شام کے  معرکو میں بھی برابر کے شریک ہیں ۔ جنگ قادسیہ میں حضرت سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی کمان  میں لڑے ، جنگ سے پہلے کسری اور اس کے کمانڈروں کے ساتھ مسلمانوں کی طرف سے مذاکرات کرنے بھی گئے تھے ، اسی طرح رستم سے بھی ان کے مذاکرات ہوئے ۔ ان کی مدبرانہ گفتگو کا مسلمانوں کے حوصلوں پر بڑا خوشگوار اثر ہوا ۔ جبکہ  دشمنوں کے حوصلے اس سے پست ہوئے ۔ اس جنگ میں مجاہدین اسلام کو جہاد پر ابھارتے رہے اور اللہ کی راہ میں ہر طرح کی قربانی کے لئے تیار کیا ۔ پھر عتبہ بن غزوان کی قیادت میں بصری اور جنوبی عراق کی مہم میں شریک رہے ۔  اور جب عتبہ بن غزوان  وہاں سے فریضہ حج کے لیے جانے لگے تو انہیں اپنا قائم مقام مقرر کیا اور جنوبی فرات کی مہم پر مجاشع بن مسعود کو آگے بھیجا ۔ مجاشع  کو پہلے تو ایرانیوں پر غلبہ حاصل ہوا مگر ایک ایرانی قائد ایک بڑی تعداد میں فوج لے آیا تو اس کے مقابلے کے لئے بصرہ سے مغیرہ اپنی فوج لے کر نکلے ، سخت جنگ کے بعد اللّٰہ نے مسلمانوں کو فتح عطا فرمائے ۔  
حجاز سے واپسی پر عتبہ کا راستہ میں ہی انتقال ہوگیا اور ان کے بعد حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ان کی  جگہ حضرت مغیرہ بن شعبہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  کو بصرہ کا کا والی مقرر کیا ۔ حضرت مغیرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے نعمان بن مقرن کی قیادت میں میں سوق اور نہاوند کی جنگ میں میسرہ کی قیادت کرتے ہوئے نمایاں حصہ لیا ۔ ۲۱ ھ میں حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ انہیں کوفہ کا والی مقرر کیا ۔ اس دوران انہوں نے براءبن عازب کو قزین کی فتح پر مقرر کیا ،  جو انہوں نے فتح کرلیا ۔ ۲۲ ھ ارجان بھی فتح کرلیا ۔ ان فتوحات کا سہرا بھی حضرت مغیرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے سر ہے ۔ 
حضرت مغیرہ بہترین قاری اور تجربہ کار کاتب تھے ۔ اس لئے رسول پاک صلَّی اللہُ تعالٰی علیْہ واٰلِہٖ وسلَّم نے انہیں وحی کی کتابت پر مامور فرمایا تھا ۔ وہ فارسی زبان بھی جانتے تھے حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اور ہرمزان کے درمیان ترجمانی کا کام انہوں نے ہی سرانجام دیا تھا ۔ انہوں نے رسول پاک صلَّی اللہُ تعالٰی علیْہ واٰلِہٖ وسلَّم سے ۳۴ احادیث بھی روایت کی ہے ۔ آپ بہت بڑے معتبر اور سیاستدان تھے اس لیے انہیں مغیرو الراۓ کہا جاتا تھا ۔ 

شعبی رحمۃ اللہ علیہ کا کہنا ہے کہ : 

عربوں میں چار مانے ہوئے مدبر سیاستدان ہوئے ہیں ۔ حضرت معاویہ بن ابی سفیان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ حضرت عمرو بن العاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ، حضرت مغیرہ بن شعبہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ، زیاد اور  معاویہ احتیاط اور صبر و تحمل میں ۔حضرت عمر و بن العاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ مشکل کاموں کے حل کرنے میں میں ۔ حضرت مغیرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ناگہانی مشکل کاموں میں ، اور زیادہ چھوٹے بڑے معاملات سلجھانے میں اپنا جواب نہیں رکھتے تھے ۔

مصقلہ بن هبیرہ شیبانی کا کہنا ہے کہ : 

حضرت مغیرہ دوست کے لیے بہترین دوست اور دشمن کے حق میں بدترین دشمن تھے ۔ 
حضرت مغیرہ نے زیادہ تر ماتحتی میں جنگ لڑی اور ان میں کامیاب ہوئے اسی طرح جب اُنھوں نے خود کمان سنبھالی تو اپنے لوگوں کو بڑی عمدگی سے لڑایا ۔ اور کامیابیوں نے ہمیشہ ان کے قدم چومے ۔ میں ان کی عسکری زندگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاسکتا ۔ ان کے عقائد اور ان کے ماتحت ہمیشہ ان سے خوش رہے ۔

بلکل آخری وقت میں کہنے : 

 “اللھم ھذہ یمینی با یعت بھا نبیك و جاھدت بھا فی سبیلك “
اے اللہ یہ میرا وہ دایاں ہاتھ ہے جس سے میں تیری نبی صلَّی اللہُ تعالٰی علیْہ واٰلِہٖ وسلَّم کے ہاتھ پہ بیعت کی اور تیری راہ میں اس سے لڑتا رہا ۔ 
۵۰ ھ میں کوفہ میں الثوبہ کے مقام پر طاعون سے ۷۰ ستر سال کی عمر میں وصال ہوا ۔ 

Raja Arslan

0 thoughts on “حضرت مغیرہ بن شعبہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی کی زندگی”

Leave a Comment