دین اسلام کیا ہے

مذاھب عالم 

اس وقت دنیا کی بڑی آبادی تقریباً دس بڑے مذاھب کی پیروکار ہے ۔ ہر ایک مذہب کا طریقہ تعلیم الگ الگ ہے ۔ ان مذاھب کے بارے میں صرف بنیادی معلومات دی جا رہی ہیں ۔ جن سے مذاھب اور ان کی تعلیمات کا اندازہ ہو سکتا ہے ۔ 

اسلام کیا ہے ؟؟

اسلام ایک عالمگیر دین ہے ۔ اور دنیا میں ہر پانچواں انسان اسکا پیروکار ہے ۔ تقریباً 57 ممالک میں اس کے ماننے والی کی حکومت ہے ۔ علاوہ ازیں دنیا کے ہر خطہ میں مسلمان موجود ہیں ۔ اللّٰہ تعالیٰ نے حضور صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم کے ذریعے اسے روشناس کرایا ۔ 
اسلام عربی زبان کا لفظ ہے ۔ جس کا مطلب اطاعتِ ہے ۔ اور مسلمان وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے بتائے راستوں پر چلتے ہوئے پانچوں وقت نماز کی صورت میں اس کے سامنے حاضری دے۔ 
حضور صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم نے جن عقائد کو پیش کیا اور جن ارکان پر عمل فرمایا وہ یہ ہیں : 
  1. اللّٰہ تعالیٰ پر ایمان ، فرشتوں پر ایمان ، آسمانی کتابوں پر ایمان ، آخرت پر ایمان ، انبیاء کرام پر ایمان ۔
  2. پانچوں وقت نماز کی ادائیگی ۔ 
  3. ایک ماہ کے روزے رکھنا ، ( ماہ رمضان میں ) ۔ 
  4. زکوۃ کی ادائیگی ( سال کے بعد اڑھائی فیصد کے حساب سے ) ۔
  5. زندگی میں ایک بار کعبتہ اللّٰہ کی زیارت ( بشرطیکہ استطاعت رکھتا ہو ) ۔ 

پیغمبر اسلام :

پیغمبر اسلام حضور صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم 571 ء میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے ۔ 25 سال کی عمر میں حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے شادی ہوئی ۔ 40 سال کی عمر میں نبوت سے سرفراز ہوئے ۔ ابتداء میں حضور صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم نے مکہ مکرمہ کو تبلیغ کا مرکز بنایا ، پھر 622 ء میں مدینہ منورہ ہجرت فرمائی ۔ 632 ء  میں حضور صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم کا وصال ہوا ۔ وصال کے بعد حضرت ابو بکر صدیق ؓ ، حضرت عمر فاروق ؓ ، حضرت عثمان غنی ؓ ، اور حضرت علی ؓ خلفاء بنے ۔ 

قرآن مجید : 

قرآن پاک مسلمانوں کی دینی کتاب ہے ۔ قرآن پاک کے بعد حدیث کو درجہ حاصل ہے ۔ اور اس وقت 80 ٪ سے زائد مسلمان سنی عقیدہ رکھتے ہیں ۔ مشرق وسطٰی ، ایشیا اور افریقہ کے 50 ٪ حصہ پر مسلمان حکومتیں قائم ہیں ۔ 
Continue…..
Raja Arslan

3 thoughts on “دین اسلام کیا ہے”

Leave a Comment