حضرت آدم علیہ السلام کی زندگی کا مختصر تعارف
دنیا کے اولین انسان اور پہلے پیغمبر “حضرت آدم علیہ السلام ” اور ان کی زوجہ ” حضرت حوا ” کو زمین پر انسانی نسل پھیلانے کے لئے بھیجا گیا ۔ اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت حوا کو حضرت آدم علیہ السلام کی بائیں پسلی سے پیدا فرمایا تھا ۔اللّٰہ تعالیٰ حضرت آدم علیہ السلام کی تحلیق جمعہ المبارک کے دن کی تھی ۔ حضرت آدم علیہ السلام کا قد 60 گز تھا ۔ اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں اپنا خلیفہ بنایا اور تمام فرشتوں کو ان کے سامنے سجدہ کرنے کا حکم دیا لیکن ابلیس نے انھیں سجدہ کرنے سے انکار کر دیا ۔ اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو تمام اشیاء کے نام پہلے سے سکھا دیئے تھے ، یعنی ” علم اسماء ” عطا ہوا تھا ۔ دنیا میں سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام پر وحی نازل ہوئی تھی ۔ حضرت آدم علیہ السلام کو باغ عدن (جنت) سے نکا لے جانے کے بعد خدا نے سری لنکا کے مقام پر ایک پہاڑ پر ان سے کلام فرمایا تھا ۔ سری لنکا میں ایک پہاڑ جس کی چوٹی 7353 فٹ بلند ہے ، اس کے اوپر پتھر میں ایک نقش 5فٹ لمبا اور اڑھائی فٹ چوڑا ہے ۔ روایت ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام نے اسی مقام پر ایک پاؤں پر کھڑے ہو کر اپنے گناہ معاف کرائے تھے ۔ اس پہاڑی چوٹی کا نام ” آدم پیک ” ہے ۔ آدم پیک ، مسلمانوں کے علاوہ بدھ مت ، عسائیوں اور ہندوؤں کے نزدیک مقدس چوٹی کا درجہ رکھتی ہے ۔ حضرت ہود علیہ السّلام اور حضرت شیث علیہ السلام ، حضرت آدم علیہ السلام کے ہم شکل تھے ۔ حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹے قابیل نے ہابیل کو قتل کیا تھا ۔ یہ روۓ زمین پر کسی آدمی کے ہاتھوں ایک آدمی کا پہلا قتل تھا ۔ حضرت جبرائیل علیہ السلام اور حضرت میکائیل علیہ السلام پہلے 2 فرشتے ہیں جنہوں نے تحلیق آدم علیہ السّلام کے وقت اللّٰہ تعالیٰ کے حکم سے سب سے پہلے سجدہ کیا تھا ۔
Raja Arslan